ایکنا نیوز- خبررساں ادارے القسطل کے مطابق غزہ میں القدس ہسپتال کو بھی شدید خطرات درپیش ہیں جو دھمکیوں کے باوجود کام کررہا ہے۔
القدس ہسپتال کے اسٹاف کا کہنا تھا کہ دھمکیوں کے باوجود کام جاری ہے کیونکہ علاج کے لیے اس کام کا جاری رہنا لازم ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ہسپتال اسٹاف کا کہنا تھا کہ ہم آخری لمحے اور سانس تک جاری رہیں گے اور کسی صورت کام کو ترک نہیں کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت مذکورہ ہاسپٹل فلسطینی بے گھر افراد سے لبریز ہے۔
غزہ میں القدس ہسپتال کی صورتحال کو مشاہدہ کر سکتے ہیں جہاں مظلوم بچے بڑی تعداد میں یہاں موجود ہیں۔/
3515151